25 دسمبر، 2021، 11:50 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84589773
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی نئے عیسا‏‏‏ئی سال کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں عیسائی برادری کو کرسمس اور حضرت مسیح کی ولادت کی آمد پر مبارکباد دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کرسمس کے موقع پر عیسائي برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کی امید امن اور ناانصافی کا خاتمہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں  قرآن مجید کی اس آیت " اذ قالت الملائکة یا مریم ان الله یبشرک بکلمة منه اسمه المسیح عیسی ابن مریم وجیها فی الدنیا و الآخرة و من المقربین"۔ جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اللہ تمہیں اپنے پاس سے ایک کلمۂ (خاص) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسٰی بن مریم (علیھما السلام) ہوگا وہ دنیا اور آخرت (دونوں) میں قدر و منزلت والا ہو گا اور اللہ کے خاص قربت یافتہ بندوں میں سے ہوگاo   کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام  امن اور صلح کے پیغمبر(ع)  اور ہمدردی اور پرہیزگاری کے علمبردار تھے ۔ ان کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میں ایران اور دنیا  کے تمام عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ایران اور دنیا بھر کے عیسائي خوشی اور جشن مناتے ہیں انھیں اس موقع پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ مشکل وقت میں تمام انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ دوستی اور پیغمبروں کے نورانی اور آسمانی پیغامات پر عمل کرنا چاہیے۔ اور سب لوگ ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن اور بقائے باہمی اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دنیا کے تمام لوگوں، خاص طور پر عیسائي مذہب کے پیروکاروں کے لیے رواں سال میں صحت ، سلامتی، خوشی اور  نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .